قصور، مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوگی، رشید احمد خان

منگل 5 جون 2018 12:25

قصور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دورِاقتدارمیں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے، اب آئندہ بھی اسی خدمت کیلئے پرعزم ہیں اور ترقیاتی کاموں کی بنیادپر مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میںمختلف کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے، تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دورِ اقتدارمیں عوام کے بنیادی مسائل حل کئے اور ہمیں وراثت میں ملنے والی دہشتگردی و لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحران حل کردیئے ہیں۔