ٹنل کلچرکے فروغ سے بے موسمی سبزیاں کاشت کرکے بہترپیداوار حاصل کی جاسکتی ہے،ماہرین

منگل جون 12:25

قصور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کہا کہ ٹنل کلچرکے فروغ سے بے موسمی سبزیاں کاشت کرکے بہترپیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ، پختہ کھالوں‘ ڈرپ اریگیشن‘ سپرنکلرسسٹم سے پانی کی بچت کو یقینی بنانے کے علاوہ فصل بہتراندازمیں آسان طریقے سے پانی لگاکر عام سبزیوں کی کاشت کی نقد آور فصلوں کی کاشت کرکے اخراجات ومحنت کوکم اور آمدنی کو بڑھایا جا سکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ٹنل کلچر کے ذریعے بے موسمی سبزیوں کے مقابلہ میں عام سبزیوں کی کاشت سے کاشتکار کم مالی مفاد حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرین سسٹم فصل کو شدیدگرمی اور شدید سردی کے دنوں میں مضراثرات سے محفو ظ رکھتاہے اس طرح پھل دار پودے جہاں زمین کے حسن میں اضافہ کاباعث بنتے ہیں وہیں پھلوں کی مقامی ضروریات کو بھی پوراکیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارمحکمہ زراعت سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :