زرعی ماہرین کی کاشتکاروں کو کھیرے کے تیار شدہ پھل کو پھل کی مکھی سے بچانے کی ہدایت

منگل جون 12:25

قصور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو کھیرے کے تیار شدہ پھل کو پھل کی مکھی سے بچانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار کھیرے کے تیارشدہ پھل پر کڑی نظررکھیں، درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی پھل کی مکھی تیار شدہ کھیرے کے پھل میں سوراخ کرکے اندر داخل ہونے کے بعد تیزی سے انڈے دیتی ہے ، انڈوں سے نکلنے والی سنڈیاں پھل کا گودا کھاکر اسے تباہ کردیتی ہیں جس سے پکے ہوئے کھیرے کا پھل گل سڑجاتا ہے۔