چھ رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نگران وزراء میں عبداللہ حسین ہارون ، محمد اعظم خان ، ڈاکٹر شمشاد اختر ، سید علی ظفر ، محمد یوسف شیخ ، مسز روشن خورشید شامل

منگل جون 12:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔صدر ممنون حسین نے 6 نگران وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تقریب منگل کو ایوان صدر میں ہوئی جس میں نگران وزیراعظم ناصر الملک بھی شریک ہوئے۔حلف اٹھانے والے نگران وزراء میں عبداللہ حسین ہارون ، محمد اعظم خان ، ڈاکٹر شمشاد اختر ، سید علی ظفر ، محمد یوسف شیخ اور مسز روشن خورشید شامل ہیں۔