بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ ریاست گجرات میں گر کر تباہ،

حادثے میں ایئر کموڈور ہلاک

منگل 5 جون 2018 12:25

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ ریاست گجرات کے ضلع مندرا میں گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے کے نتیجہ میں طیارے کا پائلٹ ایئر کموڈور سنجے چوہان ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ نے دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش اوجھا کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ جام نگر ایئر بیس سے معمول کی تربیتی پرواز پر روانہ ہوا اور بھارتی وقت کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے دس بجے بیراجا نامی گائوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے کے ملبے کی زد میں آکر اس علاقے میں موجود پانچ گائیں بھی ماری گئیں۔ ترجمان کے مطابق کورٹ آف انکوائری نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل بھارتی فضائی کا مائیکرو لائٹ وائرس ایس ڈبلیو۔80 ہیلی کاپٹر ریاست آسام میں گرکر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر جے جیمز اور ونگ کمانڈر ڈی واٹس ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :