کوئی جرم ہی نہیں کیا تو معافی کا سوال کیوں امریکی صدرٹرمپ

ْ امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے میں خود کو معاف کرنے کا پورا حق ہے،بیان

منگل جون 12:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ انہیں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے میں خود کو معاف کرنے کا پورا حق ہے لیکن انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں تو معافی کا سوال کیسا غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ انہیں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے میں خود کو معاف کرنے کا پورا حق ہے لیکن انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں تو معافی کا سوال کیسا امریکی صدر کا کہنا تھا کہ متعدد قانونی ماہرین کے مطابق روسی مداخلت کی تحقیقات میں انہیں خود کو معاف کرنے کا مکمل اختیار ہے لیکن وہ ایساکریں ہی کیوں کیونکہ انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں۔