دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایاگیا ،شمالی کوریامیں شاندار تقریب کا انعقاد

تفریح کے لیے مختلف کھیلوں کا بھی انتظام ، بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب لطف اٹھایا

منگل جون 12:27

لندن/پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) دنیا کے کئی ممالک میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا اور اس حوالے سے کئی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کرکے خوب لطف اٹھایا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے دارلحکومت پیانگ یانگ میں بھی بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے رنگارنگ مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں نے مختلف گیمز میں حصہ لے کر خوب ہلہ گلہ کیا۔

68ویں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی گئی اس تقریب میں بچوں کی تفریح کے لیے مختلف کھیلوں کا بھی انتظام کیا گیا جبکہ اس دوران بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔رنگا رنگ تقریب میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب لطف اٹھایا۔واضح رہے کہ اس تقریب کا مقصد بچوں میں تعلیم،، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے شعور اجاگر کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :