نشرت بھروچا رواں ماہ کے آخر میں ایک ہفتے کے کورس کے لئے امریکا جائیں گی

منگل 5 جون 2018 12:36

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا رواں ماہ کے آخر میں نیو یارک اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ ایک ہفتے کے کورس کے لئے امریکا جائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نشر بھروچا مئی میں لاس اینجلس میں کام کے سلسلے میں موجود تھیں جہاں انہوں نے نیو یارک اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ ایک ہفتے کے کورس کے لئے درخواست دی اور اب وہ رواں ماہ کے آخر میں اس کورس کے لئے امریکا جائیں گی جہاں وہ اداکاری کے مزید گر سیکھیں گی۔ ادکارہ جلد پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے گانے’’بارش‘‘ کی وڈیو میں جلوہ گر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :