فلم ’’ہاتھی میرا ساتھی‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی مکمل

منگل جون 12:36

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رانا ڈاگبتی کی فلم ’’ہاتھی میرا ساتھی‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی مکمل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت ذرائع ابلاغ کے مطابق پرابھو سولومون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ہاتھی میرے ساتھی‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے،،فلم کی کاسٹ میں رانا ڈاگبتی، پلکیت سرمت، ویشنو ویشال، زویا حسین اور کلکی کوچلین شامل ہیں۔ فلم کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کیا جائے گا، فلم کا نام ہندی میں’’ہاتھی میرا ساتھ‘‘ تامل میں’’کاڑن‘‘ اور تیلگو میں ’’ارانیا‘‘ رکھا گیا ہے۔ فلم1971میں بننے والی فلم ’’ہاتھی میرا ساتھی‘‘ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے،جس میں راجیش کھنہ اور تنوجاتھیں۔

متعلقہ عنوان :