عالیہ بھٹ کاایک بار پھر ہدایت کارہ گوری شندے کی فلم میں جلوہ گر ہونے کا امکان

منگل جون 12:36

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ایک بار پھر ہدایتکارہ گوری شندے کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم ’’ڈیئر زندگی‘‘ کے بعد ایک بار پھر عالیہ بھٹ کاہدایت کارہ گوری شندے کے فلم میں نظر آنے کا امکان ہے، تاہم اس بارے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ ان دنوں ابھیشیک ورمان کی فلم ’’کلنک‘‘ اور آیان مکھرجی کی فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :