تحریک انصاف کا حلقہ این اے 90 میں واضح تضاد سامنے آ گیا

منگل 5 جون 2018 12:42

تحریک انصاف کا حلقہ این اے 90 میں واضح تضاد سامنے آ گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) تحریک انصاف نے شہر کے بڑے حلقہ این اے 90 سے پارٹی کے سرگرم راہنما ممتاز اختر کاہلوں کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ اس علاقہ میں مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والی ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کو ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروا کر نامزد امیدواران کی فہرست میں این اے 90 سے ڈاکٹر نادیہ عزیز کا نام دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس طرح تضاد پارٹی کو کیا رنگ دیکھائے گا یہ وقت بتلائے گا۔