سرگودھا میں3 موٹرسائیکل اور دوکان میں چوری‘

راہگیر سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی گئی

منگل جون 12:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) سرگودھا میں3 موٹرسائیکل اور دوکان میں چوری جبکہ راہگیر سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی گئی۔زرائع کے مطابق شہر کے علاقہ بلاک دس سے چور ندیم کا موٹرسائیکل لے اڑے۔شہر میں اقبال کالونی بے نظیر پارک سے نفیس احمد کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔اسی طرح یونیورسٹی روڈ جناح پارک سے توصیف احمد کا موٹرسائیکل چور لے گے۔

(جاری ہے)

نواحی علاقہ حلال پور برتھ میانہ روڈ پر 2 مسلح افراد نے فواد عباس کو روک کر اسلحہ کے زور پر ہزاروں کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گے۔سرگودھا جھنگ روڑ پر 92 موڑ کے قریب محمد یار کی کپڑے کی دوکان سے ایک لاکھ کا سامان نامعلوم چور اڑالے گے۔۔پولیس نے واقعات کی اطلاعات پر حالات وواقعات کا جائزہ لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔جن میں تھانہ سٹی،،تھانہ اربن ایریا،،تھانہ ساجد شہید ،،تھانہ جھال چکیاں اور تھانہ مڈھ رانجھا پولیس مصروف کاروائی ہے۔