نوشہروفیروز ‘ ضلع بھر کی پولیس نے ایک ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

منگل 5 جون 2018 12:42

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ایس ایس پی نوشہروفیروز عمران قریشی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھرمیں پولیس نے فرض شناسی، ایمانداری اور محنت سے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کام کرتے ہوئے ایک ہفتہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے تحت نوشہروفیروز پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ کراچی کی چوری شدہ 1200000 مالیت کی ایک وین، اور 500000 مالیت کی ایک کیری برآمد کر مزید قانونی کاروائی کے بعد دونوں گاڑیاں ACLC کراچی کے حوالے کی گئی 08 سے زائد چھاپوں کے دوران 08 ملزمان کو گرفتار کیا گیا پولیس کے مختلف چھاپوں میں 04 اشتھاری اور 13 روپوش ملزمان کو پولیس نے ہمت اوربہادری سے مختلف آپریشن کے بعد گرفتار کیا۔

اسلحہ کے 01 مقدمہ میں 01 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے ایک رپیٹر برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

منشیات کے 03 مقدمات میں 03 ملزمان سے 500 گرام چرس، 20 بوتلیں وائین برآمد کیا گیا۔ جوا کے دو مقدمات میں 04 ملزمان گرفتار کر کے، 52 تاس کے پتے اور نقدی برآمد کی گئیں۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کر کے، پینے والی نقل بوتلیں بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 84 نقلی بوتلیں برآمد کر کے ایک مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت 187 گاڑیاں جن کو ٹنٹیڈ گلاسس کی وجہ اور 112 گاڑیاں، جن کو فینسی نمبر پلیٹس کی وجھ سے چالان کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 16 کرائے داروں اور88 پرائیویٹ و سرکاری ملازموں کو رجسٹر کیا گیا ۔ ضلع بھر میں مختلف تھانوں میں سرکار کی مدعیت م01 آرمس، 03 منشیات کے ، 02 جوا اور مختلف شکایات اور گناھوں پر 08 سے زائد مختلف ملزمان کے خلاف ٹوٹل 39 مقدمات رجسٹر کیے گئے۔