موسیٰ خان دبئی میں یوکرین کی ماڈل کیساتھ انٹرنیشنل پراجیکٹ کے شوٹ میں مصروف

منگل جون 12:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) اداکار و ماڈل موسیٰ خان دبئی میں انٹر نیشنل کمرشل پراجیکٹ کے شوٹ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ یوکرین سے تعلق رکھنے والی ماڈل مرینہ بھی کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار و ماڈل موسیٰ خان مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے کمرشل شوٹ کے لئے دبئی میں مقیم ہیں جہا ں گزشتہ روز انہوںنے یوکرین کی ماڈل مرینہ کیساتھ کمرشل شوٹ میں حصہ لیا جبکہ دیگر کمرشل شوٹ شارجہ اور ابوظہبی میں کئے جائیں گے ۔ موسیٰ خان عید الفطر سے قبل اپنا کام مکمل کروانے کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے ۔