قومی سائیکلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

منگل جون 12:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) قومی سائیکلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق انڈونیشیاء نے ایشین گیمز میں شرکت کرنے کیلئے نام بھیجنے کی آخری تاریخ 11مئی مقرر کی تھی تاہم فیڈریشن نی6کھلاڑیوں اور 3آفیشلز کے نام پاکستان اولمپیکس ایسوسی ایشن کے ذریعے انڈونیشیاء کے سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کو بر وقت بھیجوا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو جلد ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد منعقدکرے گا۔ دریں اثنائقومی ٹیم رواں سال آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میںآسٹریا میںکھیلی جائیگی جس میں دو پاکستانی کھلاڑی شرکت کریںگے۔ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 182ممالک کے کھلاڑی شرکت کریںگے۔

متعلقہ عنوان :