اسلام آباد ہائیکورٹ میں لائیو تقاریر اور بیانات پر متفرق درخواست کی سماعت ‘نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

منگل 5 جون 2018 12:45

اسلام آباد ہائیکورٹ میں لائیو تقاریر اور بیانات پر متفرق درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی لائیو تقاریر اور بیانات پر متفرق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی لائیو تقاریر اور بیانات پر متفرق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج عامر فاروق نے کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف عدلیہ اور دیگر قومی اداروں کی توہین کر رہے ہیں ان کی لائیو تقاریر،بیانات اور اخبار میں خبریںشائع کرنے پر پابندی لگائی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت3جولائی تک ملتوی کر دی۔