اثاثے چھپانے پر شیخ رشید اہل یا نا اہل

قوم کے سچ جاننے کا وقت آگیا، سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی

منگل 5 جون 2018 12:45

اثاثے چھپانے پر شیخ رشید اہل یا نا اہل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک شکیل اعوان نے شیخ رشید کے خلاف درخواست کے جلد فیصلے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ منگل کو شیخ رشید کے خلاف درخواست کے جلد فیصلے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست لیگی رہنما ملک شکیل اعوان نے دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بیس مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ دو ماہ سے فیصلہ نہیں سنایا جارہا۔ حلقہ کی عوام جلد فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔ عدالتی فیصلے کا شیخ رشید کی اہلیت پر براہ راست اثر ہوگا درخواست میں استدعا کی گئی کہ فیصلہ جلد سنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :