اوجی ڈی سی ایل اورکویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی نے سٹریٹجک تعاون کے معاہدے پردستخط کردئیے

منگل 5 جون 2018 13:00

اوجی ڈی سی ایل اورکویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی نے سٹریٹجک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) آئیل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ(اوجی ڈی سی ایل) اورکویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی(کے یوایف پی ای سی )نے سٹریٹجک تعاون کے معاہدے پردستخط کردئیے ہیں۔او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تعاون کے سمجھوتہ کے تحت دونوں ادارے بین الاقوامی آپ سٹریم ایکسپلوریشن اورپیداوار میں مستبقل کے تجارتی مواقع کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی دستاویز پرکے یوایف پی ای سی جنوبی ایشیاء کے علاقائی منیجر نواف ایس اسلیم اوراو جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر زاہد میر نے دستخط کئے۔مفاہمت کی دستاویز کے تحت دونوں ادارے پاکستان، مشرق وسطیٰ اورسمندرپاردیگر بلاکس میں تزویراتی تعاون کو یقینی بنائیں گے۔اس کے علاوہ کے یوایف پی ای سی او جی ڈی سی ایل کو اپنے بین الاقوامی اثاثوں میں مشترکہ طورپرکام کرنے کے منصوبوں سے استفادہ کی پیشکش بھی کرسکتی ہے۔او جی ڈی سی ایل جوابی طورپر اسی طرح کے اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :