چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری گرفتار

منگل 5 جون 2018 13:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) امریکی خفیہ ادارے کے ایک سابق افسر کو چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان مین کہا گیا ہے کہ ریاست یٴْوٹاہ کے رہائشی 58 سالہ شہری کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کو امریکی عسکری معلومات اور ٹیکنالوجی کی تفصیلات چین کو فراہم کرنے کے لیے 8 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے تھے۔ ایف بی آئی نے بتایا کہ اس مشتبہ جاسوس کو سیاٹل کے ہوائی اڈے سے گزشتہ ہفتے اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ چین کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔

متعلقہ عنوان :