افغان صدر کی لویا جرگہ پر حملہ کی شدید مذمت

منگل جون 13:00

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) افغان صدر اشرف غنی نے مذہبی عمائدین پر کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر نے کہا کہ مذہبی شخصیات پر یہ حملہ اسلامی تعلیمات اور اقدار کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اٴْس فتوے کی بھی تائید کی، جس میں ان مذہبی شخصیات نے خود کش حملوں کو گناہ قرار دیا تھا۔ کابل میں لویا جرگہ پر کیے جانے والے حملے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں سات مذہبی عمائدین بھی شامل ہیں۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔