گاڑی سے بے پناہ محبت کرنے والے شخص کی انوکھی وصیت

گاڑی کے دیوانے کو مرنے کے بعد اس کی وصیت کے مطابق گاڑی سمیت دفنا دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 جون 2018 13:02

گاڑی سے بے پناہ محبت کرنے والے شخص کی انوکھی وصیت
چین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جون 2018ء) انسان کے مرنے سے پہلے اس کی وصیت لکھی جاتی ہے جس میں عام طور پر وہ اپنی جائیداد سے متعلق کئی فیصلہ کرتا ہے کہ اس کی جائیدادکو مرنے کے بعد کس کے حوالے کیا جائے یا پھر وصیت میں انسان اپنے کسی قریبی شخص کے لیے نصیحت بھی لکھتا ہے۔لیکن چین میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گاڑی کے دیوانے شخص نے یہ وصیت کی ہے کہ اسے مرنے کے بعد بھی گاڑی میں دفنایا جاتا ہے۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق یوں تو وصیت میں گھر، جائیداد اور قیمتی چیزوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا جاتا ہے یا اپنے پیاروں کے لیے کوئی خاص پیغام دیا جاتا ہے لیکن چین کے صوبے ہیبائی میں مرنے والے شخص کی تابوت کے بجائے گاڑی میں دفنانے کی وصیت نے سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

چینی شخص نے مرنے سے پہلے یہ وصیت کی تھی کہ اس مرنے کے بعد اس کی قیمتی گاڑی میں دفنایا جائے کیونکہ وہ اپنی گاڑی سے بہت پیار کرتا ہے۔

گاڑی کے اس دیوانے شخص کو اس کی وصیت کے عین مطابق مرنے کے بعد اس گاڑی میں دفنا دیا گیا جس سے وہ بہت محبت کرتا تھا۔جب کہ سوشل میڈیا پر مردے کو گاڑی سمیت دفنانے کی یہ ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مردے کو کفن میں اتارنے کے بجائے سلور رنگ کی ہنڈائے سوناٹا گاڑی میں اتارا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ کیا کوئی شخص اپنی گاڑی سے اتنی محبت بھی کرتا ہے کہ اسی میں دفن ہونے کی خواہش کرے۔کچھ سوشل میڈیا صارف نے مرنے والے شخص کو معصوم قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی وصیت تو کوئی معصوم شخص ہی کر سکتا ہے۔جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مردے کو گاڑی سمیت دفنانے پر تنقید بھی کی ہے۔چینی شخص کو کیسے گاڑی سمیت دفنایا گیا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :