نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا ،ملزمان فرار

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا

منگل 5 جون 2018 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) صوبای دارالحکومت لاہور میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے،مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ نورین کو نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا۔

مقتولین نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔جس پر پولیس نے مقتولین کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔