ٓچینی کمرشل قرضے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں ‘خادم حسین

منگل 5 جون 2018 13:17

ٓچینی کمرشل قرضے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں ‘خادم حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے کہا ہے کہ چینی کمرشل قرضے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں ،آئی ایم ایف اور غیر ملکی اداروں کے قرضے مقررہ حد سے بڑھنے کے بعد ان کے انکا ر پر چینی بینکوں سے قرضے حاصل کرنے کی پالیسی نقصان دہ ثابت ہوگی کیونکہ چینی بینکوں سے حاصل کیے گئے قرضوں کی شرح سود9فیصد ہے جو غیر ملکی قرضوں سے کہیں زیادہ ہے جبکہ حکومت چین سے اربوں ڈالر کے قرضے حاصل کرکے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے لیکن یہ بڑھتے ہوئے قرضے ملک کو گروی رکھنے کے مترادف ہے اور ان کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر چینی حکومت کی من مانی شرائط تسلیم کرنا پڑینگی جس سے ملک پرٹیکسوں کا بوجھ پڑے گا اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ جمہوری حکومت نے جاتے جاتے ٹیکسٹائل پیکیج میں تین سال کیلئے توسیع کیلئے توسیع کرکے منظور نظر افراد کو فائدہ پہنچا کر کروڑوں لوگوں کو تباہی سے دوچار کردیا ۔ٹیکسٹائل پیکیج میں اربوں روپے برآمد ات میں اضافہ ،نئی مارکیٹوں تک رسائی اور بیرون ملک نمائشوں کیلئے رکھے گئے تھے لیکن سابق دور حکومت میں اس مقصد کیلئے رقم ہی جاری نہ کی گئی جس سے برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوا اب پھر ٹیکسٹائل پیکیج میں بہتری لانے کی بجائی3سال کی توسیع کردی گئی جس کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہونگے۔