مظفرآباد‘لوڈ شیڈنگ ،بے روزگاری کے خاتمے کے دعوئوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کررکھ دی

منگل 5 جون 2018 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) مسلم کانفرنس کے ممبرا سمبلی سردارصغیر خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے لوڈ شیڈنگ ،بے روزگاری کے خاتمے کے دعوئوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کررکھ دی ہے ماہ رمضان میں ہرایک گھنٹے کے بعد بجلی کی بندش حکومتی کارکردگی اوراعلانات پر سوالیہ نشان ہے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے اورعددی اکثریت کی بناء پر کی جانے والی آئین سازی ریاستی عوام قبول نہیں کریں گے ،ریاستی وسائل کو گروی رکھ کرمالیاتی خود مختاری کے نعرے لگانے والوں نے کشمیریوں کو ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے ،صغیر چغتائی نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایسی کسی بھی قانون سازی کی کسی صورت حمایت نہیں کرے گی جس میں ریاست کے تشخص ،وقار ،سالمیت کو مجروح کیا گیا ہو ،کشمیرکونسل کے خاتمہ کانعرہ لگانے والوں نے آزادکشمیر کوریاست کے بجائے صوبہ کا درجہ دلانے کیلئے جو قانون سازی کی ہے اُسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :