قومی ٹیم ایشین سیلنگ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، محمد اکرم طارق

منگل جون 13:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان سیلنگ فیڈریشن کے آنریری سیکرٹری کمانڈر محمد اکرم طارق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم 17 ویں ایشین سیلنگ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 11 رکنی ٹیم مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے گی، سیلرز نے تمام کیٹگریز میں سخت محنت کی ہے، لیزر سٹینڈرڈ اور آپٹیمیسٹ کیٹگری میں کھلاڑی میڈل حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم 17 جون کو انڈونیشیا روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ 24 جون سے شروع ہوگی جس میں ایشیا بھر سے 200 سے زائد سیلرز 12 مخلتف کیٹگریز میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :