پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور کی فلم ’’سندیپ اور پنکی فرار‘‘ کی ریلیز کی تاریخ بڑھانے کی وجہ سامنے آگئی

منگل 5 جون 2018 13:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور کی فلم ’’سندیپ اور پنکی فرار‘‘ کی ریلیز کی تاریخ بڑھانے کی وجہ سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور کی فلم ’’سندیپ اور پنکی فرار‘‘ طے شدہ شیڈول کے مطابق رواں سال اگست میں نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی،لیکن انڈو- نیپال باڈر پر موسم کی خرابی کے باعث فلم کی عکسبندی ایک ماہ کے لئے تاخیر کا شکار ہو گئی جبکہ فلم کے ایڈیشنل شوٹ کے لئے پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور کو نئی تاریخ دی جائیں گی۔ اب فلم آئندہ سال3مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :