فلم میں کردار کی تیاری کے لئے صحیح ڈائریکشن درکار ہے، کریتی کھربنڈا

منگل 5 جون 2018 13:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی کھربنڈا نے کہا ہے کہ انہیں فلم میں کردار کی تیاری کے لئے صحیح ڈائریکشن چاہیئے ہوتی ہے کیونکہ وہ نہیں جانتیں کہ ہدایتکار ان سے کیا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی کھربنڈا نے کہا ہے کہ انہیں اپنی کسی بھی فلم کے کردار کی تیاری کے لئے صحیح ڈائریکشن ملے تو وہ اس کردار کو اچھے طریقے سے نبھا سکتی ہیں لیکن اگر انہیں صحیح ڈائریکشن نہ ملے تو کردار کے مطابق خود کو نہیں ڈھال سکتیں کیونکہ وہ اس وقت یہ نہیں جانتیں کہ ہدایتکار ان سے کیا چاہتے ہیں اور انہیں خود سے کردار کی تشریح کرنا پسند نہیں ہے جبکہ مجھے اپنے کردار کی پیچھے کی کہانی سے متعلق جاننا پسند ہے۔

کریتی کھربنڈا فلم ’’یملا پگلا دیوانہ 3‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :