حقوق نسواں نہیں ،صنفی مساوات یقین رکھتی ہوں، کرینہ کپور خان

منگل جون 13:22

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ حقوق نسواں کی حامی نہیں ہیں بلکہ وہ صنفی مساوات پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ دونوں کو چیزوں کو ممکن بناناہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ عورت ہونے کی حیثیت سے کسی ٹیگ کو خود سے منسلک نہیں کرنا چاہتیں وہ وہ حقوق نسواں کی حامی نہیں ہیں بلکہ مردوں اور خواتین کی برابری پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ مرد بھی کسی سے کم نہیں ہیں اور دونوں کو مختلف چیزوں کو ممکن بنانا ہوتا ہے۔ کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ یکم جون کو ریلیز کی گئی جس نے 4 روز میں 42.56 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :