Live Updates

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی

پیپلز پارٹی کے ایم این اے طارق شبیر میو نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 جون 2018 13:15

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جون 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی۔ پیپلز پارٹی کے ایم این اے طارق شبیر میو نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ جا ری ہے۔مختلف سیاسی رہنماؤں کا اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ بھی جا رہی ہے۔

وکٹیں گرانے کے سلسلے میں اب تک تحریک انصاف سب سے آگے ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اب تک مخالفین کی 100سے زائد وکٹیں گرا چکے ہیں،تب وکٹیں گرانے میں ن لیگ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی ہے۔پیپلز پارٹی کے ایم این اے طارق شبیر میو نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ میں شمولیت سے قبل طارق شبیر میو نے صدر ن لیگ شہباز شریف سے ملاقات بھی کی ہے۔شہباز شریف سے ملاقات کے بعد انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔جب کہ شہباز شریف نے بھی طارق بشیر کی ن لیگ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ طارق شبیر میو اور ان کے ساتھیوں کا ن لیگ میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں سے بھی اب تک کئی رہنماؤں نے دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق نواز شریف کے عدلیہ مخالف بیانیے نے پارٹی کو بہت کمزور کر دیا ہے،تاہم دوسری طرف ن لیگ کے صدر شہباز شریف اب اپنی پارٹی میں پوری طرح سے متحرک ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ ن لیگ کو پہلے کی طرح ایک مضبوط سیاسی جماعت بنائے رکھیں۔اس سلسلے میں انہوں نے ن لیگ سے ناراض رہنما چوہدری نثار سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور ان کو بھی منانے کی کوششیں کی ہیں۔تا کہ پارٹی ان کی موجودگی میں مضبوط رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات