ریحام رمضان کا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا

محرومیوں اور باپ کی دوسری شادی کی وجہ سے ان میں حسد اور لالچ بھرا ہوا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جون 2018 13:16

ریحام رمضان کا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ میں نے ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے مجھے پیغام بھیجا اور بتایا کہ وہ اپنے کسی مریض کے ساتھ مصروف ہیں۔ ڈاکٹر اعجاز رحمان نے مجھے جو پیغام بھیجا ہے اس میں لکھا ہے کہ ریحام خان کا اصل نام ریحام رمضان تھا۔

ریحام رمضان کا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا، اپنے بچپن میں ریحام خان نے ابتدائی زندگی میں بہت سے محرومیاں دیکھیں ، ان کے والد نے دوسری شادی کر رکھی تھی ۔ ابتدائی زندگی میں ہی یہ سب دیکھنے پر ان میں حسد ، لالچ اوور نادیدہ پن حق سے زیادہ تھا اور ابھی بھی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ شادی سے قبل میں ان چیزوں سے لاعلم تھا۔

(جاری ہے)

لیکن برطانیہ میں شادی کے بعد ریحام کے مکر و فریب میرے پر کھُلتے گئے۔

کتاب کے جس حصے میں میرے 85 سالہ والد میجر فضل الرحمان پر بہتان تراشی کی گئی، اس پر میں فی الحال صرف یہی کہوں گا کہ مجھے اپنے والد پر فخر ہے۔ انہوں نے 1971ء میں بھارت کے خلاف مشرقی پاکستان میں جنگ لڑی۔اور بعد ازاں انہوں نے پاکستان کے لیے قید بھی کاٹی۔وہ انتہائی ایماندار شخص ہیں،ریحام رمضان نے جو میرے والد پر الزامات عائد کیے وہ نہایت شرمناک اور جھوٹ پر مبنی ہیں،بطور والد وہ بہت شفیق اور قاعدے کے پابند انسان ہیں۔

ان ہی کی بدولت ہم تمام بہن بھائی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔ جبکہ اگر ریحام رمضان کے والد نئیر رمضان کے بارے میں بات کی جائے تو کرپشن کی بنیاد پر ریحام کے والد نئیر رمضان کو نوکری سے فارغ کیاگیا اور دوبارہ وہ اپنی نوکری پر بحال نہیں ہو سکے۔ ریحام رمضان نے خود کبھی باپ کا پیار نہیں دیکھا اور والد کی نوکری جانے کے باعث انہوں نے صرف غربت دیکھی۔

ڈاکٹر اعجاز رحمان نے لکھا کہ جب ریحام شادی کے بعد میرے گھر آئیں تب جا کر ان کو معلوم ہوا کہ آسائش اور آرام ہوتا کیاہے۔ اس سے آپ کو اندازہ ہونا چاہئیے کہ ریحام نئیر رمضان خود کو ریحام خان کیوں کہتی ہیں، کیونکہ وہ اپنے والد اور خاندان کے داغدار اور کرپشن سے بھرپور ماضی کو چھُپانا چاہتی ہیں، ریحام نے میری والدہ مرحوم اور بہن کا تذکرہ کیا،آگے چل کر میں اس کی والدہ اور بہن سے متعلق تفصیل سے بتاؤں گا۔

انہوں نے کبھی خود باپ کی شفقت نہیں دیکھی، اسی لیے انہوں نے میرے پہلی شادی سے ہونے والے بچوں کو میری ہی شفقت سے محروم رکھا، لیکن میں بھی ان کا خرچہ اُٹھاتا رہا اور ان سے رابطے میں رہا۔ لیکن ریحام نے جو اپنے گھر میں سیکھا تھا وہی میرے گھر میں کیا۔ خیال رہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں اپنے پہلے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جسے ڈاکٹر اعجاز رحمان نے جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیا۔