یونان نے پناہ کے متلاشی آٹھ ترک فوجیوں کو رہا کر دیا

سبھی افراد یونان کے خفیہ مقامات پر پولیس کی نگرانی میں زندگی گزار رہے ہیں،وکیل ترک فوجی

منگل 5 جون 2018 13:22

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی سے فرار ہو کر یونان پہنچنے والے آٹھ ترک فوجی افسران کو رہا کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان فوجی افسران نے یونان نے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواست دے رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ان ترک فوجیوں کے ایک وکیل نے یہ بتایا کہ یہ سبھی افراد یونان کے خفیہ مقامات پر پولیس کی نگرانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ قبل ازیں ترکی نے فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبے میں ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن یونان کی ایک عدالت نے انقرہ حکومت کے ان مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :