تھانہ پولیس ڈڈیال کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

پشاور سے آزاد کشمیر چرس سپلائی کرنیوالا سمگلر گروہ کا سرغنہ تین خواتین سمیت گرفتار آٹھ کلو ایک سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج تفتیش شروع سیلون کار ضبط

منگل 5 جون 2018 13:34

ڈڈیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) تھانہ پولیس ڈڈیال کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون پشاور سے آزاد کشمیر چرس سپلائی کرنیوالا سمگلر گروہ کا سرغنہ تین خواتین سمیت گرفتار آٹھ کلو ایک سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج تفتیش شروع سیلون کار ضبط تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میر پور ریاض حیدر بخاری اور ڈی ایس پی سردار غالب کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال چوہدری محمد شہزاد نے ہمراہ اے ایس آئی سمیع اللہ،تفتیشی طاہر محمود،ڈی ایف سی تجمل بٹ،عمران، سجاد شاہ،تسلیم شاہ،عمیر عارف،شاہد محمود نے معتبر زرائع کی اطلاع پرسالک آباد کے مقام پر دوران ناکہ بندی کار نمبرACS/294کو مشکوک جان کر روک کر تلاشی لی تو دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں سے آٹھ کلو ایک سو گرام چرس برا ٓمد کر کے کار میں سوار امین خان ولد گلبہار خان اور تین خواتین سمگلرزراضوانہ ،لیلیٰ،اور ایمن کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ 9C کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ایک ملزم شیر خان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ڈڈیال کے سماجی اور سیاسی راہنماوں کا ایس ایچ او کا منشیات فروشوں کے خلاف پے در پے کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہی-