انجینئرنگ یونیورسٹی ،تدریسی شعبہ جات کے سربراہوں کی تقرریاں

منگل 5 جون 2018 13:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں متعدد تدریسی شعبہ جات کے نئے سربراہوں کی تقرری عمل میں لائی گئی ‘ یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے ان تقرریوں کی باقاعدہ منظوری دیدی جبکہ انہوں نے چارج لیکر کام شروع کردیا‘ ان میں شعبہ مائننگ انجینئرنگ کے ڈاکٹر نورمحمدخان پرووائس چانسلر الیکٹریکل کے ڈاکٹر وقار شاہ الیکٹریکل کوہاٹ کیمپس کے ڈاکٹر محمدیوسف ایگریکلچری انجینئرنگ کے ڈاکٹر ضیاء الحق اور سول انجینئرنگ کے ڈاکٹر قیصر علی شاہ شامل ہیں‘ ان کی تقرری عرصہ تین سال کیلئے عمل میں لائی گئی ہے‘ سنڈیکیٹ نے ان کی باقاعدہ منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :