ماضی کی غلطیوں سے سبق نہ سیکھے ،ْ

اپنا گھر ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے ،ْنوازشریف

منگل جون 13:40

ماضی کی غلطیوں سے سبق نہ سیکھے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ،ْ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق نہ سیکھے ،ْ اپنا گھر ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے ،ْسسٹم میں دس ہزار میگا واٹ کا اضافہ کر کے گئے ،ْ ہمارے جانے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی ،ْ اب بجلی پوری نہیں تو ذمہ دار نگران حکومت ہے ،ْ پارلیمنٹ کے قانون کو سنگل رکنی بنچ کیسے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے ،ْ حکومت دوبارہ ملی تو ضروری اقدامات کرینگے ،ْ قومی کمیشن بنے گا جو حساب کتاب کریگا ،ْ چیئرمین نیب کو بھیجے گئے نوٹس کا جواب نہیں آیا ،ْعمرے اور بیوی بیماری پرسی کیلئے جانا چاہتا ہوں ،ْ کیس چل رہا ہے،یہاں سے فرصت ملے تو جاسکوں گا۔

منگل کو احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ہم سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کر کے گئے اور ہمارے جانے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، اگر اب بجلی پوری نہیں تو ذمہ دار نگران حکومت ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے قانون کو سنگل رکنی بنچ کیسے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے، حکومت دوبارہ ملی تو ضروری اقدامات کریں گے، قومی کمیشن بنے گا جو حساب کتاب کرے گا۔

صحافی کے سوال ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا سے متعلق بات کی ،ْ کیا کہیں گے جس کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پوری پریس کانفرنس نہیں سنی اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتے۔۔نواز شریف نے کہاکہ ماضی میں بار بار گرے ہیں اب سنبھلنا چاہیے اس موقع پر انہوں نے ایک شعر بھی پڑھا۔’’جو ٹھوکر نہ کھائے نہیں جیت اس کی ،ْجو گر کر سنبھل جائے ہے جیت اس کی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق نہ سیکھے ،ْ اپنا گھر ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے۔صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا الزام ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے (ن) لیگ ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ اور کچھ نہیں ملا تو یہ الزام لگا دیا۔ایک صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے متعلق مزید پوچھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ سال تبدیلی کا ہے ،ْاس پر بھی نوازشریف نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پوری پریس کانفرنس نہیں سنی مجھے نہیں پتہ کہ کیا کہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ چیئرمین نیب کو بھیجے گئے نوٹس کا جواب نہیں آیا۔انہوںنے کہاکہ عمرے کے لیے جانا چاہتا ہوں لیکن کیس چل رہا ہے، بیوی کی بیمار پرسی کے لیے جانا چاہتا ہوں، یہاں سے فرصت ملے تو جاسکوں گا۔۔نواز شریف نے کہا کہ چینل بند کرنا، میڈیا کو دھمکیاں دینا پرانی یادگارہیں، اب اگرحکومت ملی تو قومی کمیشن بنائیں گے اور ضروری اقدامات کریں گے، ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیم بہت ضروری ہیں، بھاشا ڈیم کی زمین خریداری کیلئے سو ارب روپے جاری کیے، ہم نے دیامر بھاشا ڈیم پرکام شروع کرایا۔