کوہاٹ ،ْ مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

مسافر وین پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی کہ گیس لیک ہونے سے اس میں آگ لگ گئی

منگل 5 جون 2018 13:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر وین پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی کہ خواصی بانڈہ کے قریب گیس لیک ہونے سے اس میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وین میں 12 مسافر سوار تھے، جن میں سے 6 جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ْآگ لگی وین کی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکر بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 2 افراد بھی زخمی ہوئے، انہیں بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کے باعث انڈس ہائی وے بند ہوگیا اور ٹریفک معطل کردیا گیا