Live Updates

عام انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی فارم کی وصولی کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا

کاغذات نامزدگی کے ساتھ ہر امیدوار کو آرٹیکل 62 اور 63 کا بیان حلفی جمع کرانا ہوگا ،ْالیکشن کمیشن

منگل 5 جون 2018 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) عام انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی فارم کی وصولی کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی فارم کی وصولی کا پیر سے شروع ہونے والا عمل 8 جون تک جاری رہے گا جس کے دوران تمام صوبائی الیکشن کمیشن اور آر اوز کے دفاتر سے نامزدگی فارم وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے نامزدگی فارم وصول کیے گئے اور یہ سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔سربراہ مہاجر اتحاد تحریک ڈاکٹر سلیم حیدر نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے جس میں این اے 239، این اے 251 اور این اے 256 شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ ہر امیدوار کو آرٹیکل 62 اور 63 کا بیان حلفی جمع کرانا ہوگا۔ بیان حلفی میں غیرملکی پاسپورٹ، دہری شہریت، حکومتی یوٹیلیٹی بلوں کے نادہندگی اور زیر سماعت فوجداری مقدمات کی تفصیل دینا ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات