آسٹریا کا یورپی کمیشن اور یورپی پارلیمان کے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

منگل 5 جون 2018 14:04

ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) آسٹریا نے یورپی کمیشن اور یورپی پارلیمان کے اخراجات میں کمی کے مطالبے کو دہرایا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق چانسلر سباستیان کٴْرس نے کہا ہے کہ اگر یورپ کو بچت کرنا ہے تو برسلز کو پہلے اپنے انتظامی اداروں کے اخراجات میں کمی کرتے ہوئے مثالی آغاز کرنا چاہیے۔ انہوں نے یورپی کمیشن کے حجم کو کم کرنے اور یورپی پارلیمان میں سے صرف ایک دفتر کا انتخاب کرنے کی تجویز بھی دی۔ یورپی پارلمیان کے برسلز اور اسٹراس برگ میں دفاتر قائم ہیں۔کٴْرس کے بقول یورپی کمیشن کو زیادہ مؤثر بنانا بھی ضروری ہے۔ آسٹریا یکم جولائی سی6 ماہ کے لئے یورپی یونین کی صدارت سنھبالے گا۔

متعلقہ عنوان :