روس کو مستحکم اور خوشحال یورپی یونین میں دلچسپی ہے، صدر ولادیمیر پیوٹن

منگل 5 جون 2018 14:04

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی یونین کے ساتھ مضبوط سیاسی تعاون پر زور دیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس کو ایک خوشحال اور پھلتی پھولتی یورپی یونین میں دلچسپی ہے، جو ایک اہم اقتصادی ساتھی بھی ہو۔

(جاری ہے)

صدر ولادیمیر پیوٹن نے ان خبروں کو بھی مسترد کیا کہ روس قوم پرست یورپی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھا کر یورپ کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ دریں اثناء روسی صدر آسٹریا اور سابق سوویت یونین کے مابین گیس کی ترسیل کے معاہدے کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر ویانا پہنچے ہیں ۔ دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد آسٹریا کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔