وینزویلا کو امریکی ریاستوں کی تنظیم سے نکال دینا چاہیے، امریکی وزیر خارجہ

منگل جون 14:04

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ مئی میں وینزویلا میں ہونے والے انتخابات ایک دھوکا تھے،ادھر ارجنٹائن، برازیل، میکسیکو، کینیڈا،، چلی اور پیرو نے اس امریکی قرارداد کی تائید کی ہے جس میں وینزویلا میں ہونے والے حالیہ انتخابات کو غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ نے صدر نکولاس مادورو پر جمہوریت کو تار تار کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی ریاستوں کی تنظیم کے کل پینتیس رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا صدر دفتر واشنگٹن میں ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق امریکا وینزویلا کو امریکی ریاستوں کی تنظیم سے نکال دینا چاہتا ہے۔