ہدایتکار الطاف حسین فلم ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

منگل جون 14:04

لاہور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) فلم ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہدایتکار الطاف حسین کو بطور چیئرمین متخب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ہدایت کارشان بطور چیئرمین کام کر رہے تھے مگردوبرس سے زائد عرصہ انہیں تنظیم نے علیحدہ کردیا تھا، فلم ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران میں جنرل سیکرٹری ہدایتکار دائود بٹ کو چنا گیا ہے جبکہ مجلس عاملہ میں محمد پرویز کلیم ، ناصر ادیب،طارق رومی اور الطاف قمر کو منتخب کیا گیا ہے، ڈائریکٹرز نے اپنا مقصد نئے سرے سے فلم انڈسٹری کی ترقی رکھا ہے اس سلسلے میں عید الفطر کے بعد باقاعدہ نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔