نئی فلم ’’پیشی گجراں دی‘‘ عید الفطر کے بجائے عیدالضحی پر نمائش کیلئے پیش ہوگی

منگل 5 جون 2018 14:04

لاہور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) اداکارہ ہنی شہزادی کی نئی فلم ’’پیشی گجراں دی‘‘ کے نئے سپیل کاآغاز جلد ہوگا، فلم’’ پیشی گجراں دی ‘‘ میں ہنی شہزادی، معمررانا، بابرعلی، حیدر سلطان سمیت متعدد فنکار شا مل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار مسعود بٹ ہیں فلم کو عید الفطر کیلئے تیار کیا جارہا تھا مگر فلمسٹار معمررانا کی مصروفیت کے باعث اس کی عکسبندی شروع نہ ہوسکی جس وجہ سے اب یہ فلم عیدالفطر کی بجائے عیدالضحی پر نمائش کیلئے پیش ہوگی۔

ہنی شہزادی نے بتایاکہ یہ فلم میرے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس سے میرا فلمی کیریئر روشن نظر آرہا ہے، پروڈیوسر طاہر پپو ، مصنف ناصر ادیب اور ہدایتکار مسعودبٹ کی صلاحیتوں سے کون واقف نہیں ہے ان جیسے مستند افراد کے ساتھ کام کرنا کسی بھی فنکار کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :