انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 9کروڑ 15لاکھ روپے جاری

منگل جون 14:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 9کروڑ 15لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 30کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے قیام کے لئے ایک کروڑ 60لاکھ ، اسلام آباد میں انسانی حقوق کے حوالے سے ہیلپ لائن کے قیام کے لئے 3کروڑ 63لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :