Live Updates

فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کیلئے مصطفی قریشی ،غلام محی الدین ، شاہد خان ،بہار بیگم ، نغمہ بیگم اور انجمن کے ناموں پر غور

منگل 5 جون 2018 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کیلئے مصطفی قریشی ،غلام محی الدین ، شاہد خان ،بہار بیگم ، نغمہ بیگم اور انجمن کے ناموں پر غور ‘کاسٹ کے بارے حتمی فیصلہ عید کے بعد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

فلم پرو ڈیوسربا اصغرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کی ثقافت پر بننے والی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا،،کی کاسٹ میں لیجنڈ ز فنکاروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس میں مصطفی قریشی ،غلام محی الدین ، شاہد خان ،بہار بیگم ، نغمہ بیگم اور انجمن کا نام زیر غورہے ،اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ڈوبتی ہوئی فلم انڈسٹری کو سہارہ دینے کیلئے لیجنڈ ز فنکاروں کو واپس لانا ہوگا یہ بہت ضروری ہے۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :