پاکستان کی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تحفظ کیلئے آئی جی پنجاب سے سیکیورٹی مانگ لی

منگل 5 جون 2018 14:05

پاکستان کی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تحفظ کیلئے آئی جی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان کی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تحفظ کیلئے آئی جی پنجاب سے سیکیورٹی مانگ لی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ایک قوالی ریکارڈ کروائی تھی جس میں دہشت گردوں کو تنقیدی انداز میں پیش کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر قوالی آن ایئر ہونے کے بعد دھمکیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس پر پریس کانفرنس کر کے تمام معاملات میڈیا کے سامنے بھی پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کے لئے آئی جی پنجاب سے سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے بھی درخواست کی ہے۔