فلم کا ہٹ ہونا یا فلاپ ہونا فلم بینوں پر ہوتا ہے، اداکارہ آفرین پری

منگل 5 جون 2018 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) فلم اور اسٹیج کی نامور اداکار ہ آفرین پری کا کہنا ہے کہ فلم کا ہٹ ہونا یا فلاپ ہونا فلم بینوں پر ہوتا ہے، آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے اداکار ہ آفرین پری نے کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار فلم شائقین پر ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں تنقید کی بجائے اصلاح کی ضرورت ہے۔ آفرین پری نے بتایا کہ انہیں بہت سی ایسی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہو ئیں جن کے اسکرپٹ پڑھ کر انہوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ چار فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو عیدالفطر پر سلور اسکرین کی زینت بنیں گی۔

متعلقہ عنوان :