پاکستان سے باہر اپنے فن کالوہا منوا چکی ہوں لاہور شہر کے تھیٹرز سے بڑھ کرکسی شہر کا تھیٹر نہیں‘نیلم ملک

منگل 5 جون 2018 14:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) اداکارہ نیلم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سے باہر اپنے فن کالوہا منوا چکی ہوں لاہور شہر کے تھیٹرز سے بڑھ کرکسی شہر کا تھیٹر نہیں‘لاہور کا اسٹیج ہی کسی کو سپر سٹار بناتا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نیلم ملک نے کہا کہ ڈانس کیساتھ ساتھ اداکاری پر بہت محنت کررہی ہوں آئٹم سونگ کرنا بہت اچھا لگتا ہے کسی کی نقالی کی بجائے اپنی عقل سے کام لیتی ہوں آئٹم سانگ کی ڈریسنگ خود تیار کرواتی ہوں تبدیلی اور بہتری کی کوشش میں رہتی ہوں ،انہوں نے کہا کہ زندگی مسلسل سیکھنے کا نام ہے انسان ساری زندگی سیکھتا رہے پھر بھی مکمل نہیںہو سکتا ،دنیا کی ترقی علم کی بدولت ہو ئی ہے اسی علم کو سیکھنے کیلئے سب کو شش کرنی چاہیے پاکستان میں شوبز انڈسٹری نے اب بہت ترقی کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :