تھیٹر میں کامیابی کے بعد سلور سکرین کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے‘پرفارمر بندیا

منگل 5 جون 2018 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) اسٹیج کی معروف پرفارمر بندیانے کہا ہے کہ تھیٹر میں کامیابی کے بعد سلور سکرین کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے ۔بندیا نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں فلموں میں اداکاری کر کے اپنے ملک کے لئے کوئی بڑاایوارڈ حاصل کروں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پڑوسی ملک بھارت ایک ارب سے زیادہ آبادی رکھنے کے باوجود پاکستانی ٹیلنٹ کو اپنی انڈسٹری کیلئے استعمال کررہا ہے تو پھر ہم ہالی وڈ میں کام کیوں نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ جولیا رابرٹس میری پسندیدہ اداکارہ ہے جبکہ مل گبسن اچھے ہیرو ہیں ۔

متعلقہ عنوان :