دلجیت دوسنجھ کی فلم ’’سورما‘‘ کے سیٹ پر عملے کے ساتھ افطاری پارٹی

منگل 5 جون 2018 14:05

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکار دلجیت دوسنجھ نے فلم ’’سورما‘‘ کے سیٹ پر فلم کے عملے کے ساتھ افطاری پارٹی کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلجیت دوسنجھ فلم ’’سورما‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں سپیشل سیگمنٹ کی عکس بندی کے لئے ممبئی کے مضافاتی سٹوڈیو میں موجود تھے کہ اس دوران افطار پارٹی کے لئے فلم کے عملے کو جوائن کیا جس پر ان کے ساتھ افطار کرنے پر عملے نے خوشی کا اظہار کیا۔ فلم ’’سورما ‘‘ کی کہانی بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سندیپ سنگھ کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال 13جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔