پریانکا چوپڑا کو’’کوانٹیکو ‘‘میں بھارتی دہشت گرد کا کردار دکھانا مہنگا پڑگیا

منگل جون 14:05

پریانکا چوپڑا کو’’کوانٹیکو ‘‘میں بھارتی دہشت گرد کا کردار دکھانا ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امریکن ٹیلی ویژن سیرن ’کوانٹیکو‘ میں بھارتی دہشت گرد کا کردار دکھانا مہنگا پڑگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ تین سالوں سے مشہور امریکی ٹیلی ویڑن شو ’کوانٹیکو‘ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے اپنی کہانی کی بدولت خاصی مقبولیت بھی حاصل ہے جب کہ یکم جون کو نشر ہونے والی کوانٹیکو کی ایک قسط میں ایک بھارتی شہری کو مین ہٹن میں ایٹمی حملے کا منصوبہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جس کا الزام بعد میں پاکستان پر عائد کرنا تھا۔اس قسط کے نشر ہونے کے بعد پریانکا کے بھارتی مداح آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔