رنبیر فٹ بال میچ کے دوران زخمی

منگل 5 جون 2018 14:09

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلاحی مقصد کے لئے ہفتے کو کھیلے گئے میچ کے دوران ان کے دائیں پآں کا انگوٹھا زخمی ہو گیا جس کے باعث انہیںاسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی نس پھٹنے کی تصدیق کردی گئی۔رنبیر کپور زخمی ہونے کے باوجود گوا میں اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف رہے۔

متعلقہ عنوان :